28 فروری 2014 - 20:30
افغانستان،دہشتگردی کے خلاف مہم میں پاکستان صداقت کا مظاہرہ کرے

افغانستان نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف مہم میں صداقت کا مظاہرہ کرے۔

ابنا: افغانستان کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے حالیہ موقف کے ردعمل میں، کہ جس میں دہشتگردی کے خلاف مہم میں افغانستان پر غیر ذمہ داری کا الزام عائد کیا گیا ہے، کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے تربیتی مراکز اب بھی موجود ہیں اور حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ ان کا خاتمہ کرے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان، ہمیشہ پاکستان کی سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کا نشانہ بنتا رہا ہے اسلئے پاکستان کو چاہیئے کہ دہشتگردی کے خلاف مہم میں صداقت کا مظاہرہ کرے۔گذشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان و افغانستان کے تعلقات کابل کے بقول پاکستان میں دہشتگردی کے تربیتی مراکز ختم نہ کئے جانے کی بناء پر کشیدگی سے دوچار رہے ہیں۔افغانستان کے صدر حامد کرزئی بھی سرزمین پاکستان سے افغانستان پر ہونے والے راکٹ حملوں پر ہمیشہ احتجاج کرتے رہے ہیں۔ اگر چہ افغان حکام، اس سلسلے میں پاکستانی فوج کو ذمہ دار ٹھہراتے رہے ہیں تاہم حکومت پاکستان نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ہمیشہ اعلان کیا ہے کہ سرزمین افغانستان پر ہونے والے راکٹ حملوں میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے۔......./169